گوجرانوالہ : (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل، ایم پی اے ظفر اللہ چیمہ کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنوں نے گرفتاری دے دی۔
عمران خان کی کال پر شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک میں سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل، سابق ایم پی اے ظفر اللہ چیمہ نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری دی، اس کے علاوہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے قیدیوں والی وین کو گھیر لیا اور وین پر چڑھ گئے، وین میں بیٹھنے والے کارکنوں کو پولیس لے کر چلی گئی۔
گوجرانولہ جیل بھرو تحریک میں کپتان کی کال پر نا صرف جوان بلکے بزرگ بھی سرفہرست۔ سابق ایم پی اے ظفر اللہ چیمہ اور نظر محمد گوندل نے سب سے پہلے گرفتاری پیش کی۔#جیل_بھرو_خوف_کے_بت_توڑو pic.twitter.com/9jzumZWiL2
— PTI (@PTIofficial) February 26, 2023
گرفتاریوں کے بعد تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد گوجرانوالہ کی سنٹرل جیل کے باہر پہنچ گئیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 125 کے قریب کارکنوں نے گرفتاری دی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے رضا کارانہ طور پر گرفتاریاں دی جا رہی ہیں۔
پولیس نے قیدی وین میں بیٹھے کارکنوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، واضح رہے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پانچویں مرحلے میں داخل ہو گئی جس کے تحت گوجرانوالہ سے گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔