لاہور : ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 193 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر سردار محسن لغاری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 193 کے عوام نے مافیا کو شکست سے دوچار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کیخلاف سرکاری مشینری ، الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) کےمابین گٹھ جوڑ کے باوجود زوردار کامیابی پر محسن لغاری، مینا لغاری، پارٹی کے کارکنان اور حلقہ کے ووٹرز کومبارکباد پیش کرتاہوں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھےخدشہ ہے کہ اس سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) اور اسکے سرپرستوں پر مزید خوف طاری ہوگا، چنانچہ سپریم کورٹ کے ججز پر غیر معمولی دباؤ کی توقع رکھیے۔
تحریک انصاف کیخلاف سرکاری مشینری،نیوٹرلز اورECP کےمابین گٹھ جوڑ کےباوجود زوردار کامیابی پر محسن لغاری، مینالغاری،PTIکےکارکنان اورNA-193کےووٹرز کومبارکباد پیش کرتاہوں۔مجھےخدشہ ہےکہ اس سےPDM اور اسکے سرپرستوں پر مزیدخوف طاری ہوگا۔چنانچہSCکےججز پر غیر معمولی دباؤ کی توقع رکھئیے!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 26, 2023
ایک اور بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں عوام کا شکرگزار ہوں جو تحریک انصاف کا ساتھ دینے اور این اے 193 میں مافیاز کو شکستِ فاش سے دوچار کرنے کیلئے اس جذبے اور جنون سےتحریک انصاف کو منتخب کرنے نکلے۔
میں عوام کا شکرگزار ہوں جو تحریک انصاف کا ساتھ دینے اور این اے 193 میں مافیاز کو شکستِ فاش سے دوچار کرنے کیلئےاس جذبے اور جنون سےتحریک انصاف کو منتخب کرنے نکلے! pic.twitter.com/qlUMH6nTCK
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 26, 2023
خیال رہے کہ راجن پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے بھاری مارجن سے میدان مار لیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے امیداروں کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔237 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محسن لغاری 90392 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے ان کے مخالف مسلم لیگ (ن) کے عمار لغاری 55218 ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی کے اختر حسن گورچانی 20074 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آئے ۔