پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے پی اے جاوید علی کا اقبالی بیان سامنے آ گیا

Published On 26 February,2023 11:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے پی اے جاوید علی کا اقبالی بیان بھی سامنے آگیا۔

اقبالی بیان میں جاوید علی نے عثمان ڈار کے بھائی احمد ڈار کو پچاس لاکھ کمیشن دینے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 67 کی 4 یونین کونسلز کے 5 ٹھیکیداروں سے 50 لاکھ جمع کئے، 3 ماہ سے عثمان ڈار کا ڈویلپمنٹ کیلئے پی اے تھا، باجوہ اینڈ کمپنی کو 2 کروڑ کا ٹھیکہ ملا، 20 لاکھ کمیشن احمد ڈار کو دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی

جاوید علی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ زین باجوہ کمپنی کے پاس 50 لاکھ کا ٹینڈر تھا، 5 لاکھ کمیشن احمد ڈار کو دیا، خضر کنسٹرکشن کے پاس 1 کروڑ کا ٹینڈر تھا، 10 لاکھ کمیشن لے کر احمد ڈار کو پہنچایا، بلال کنٹریکٹر کے پاس 1 کروڑ کا ٹینڈر تھا جس میں سے 10 لاکھ کمیشن احمد ڈار کو پہنچایا۔

جاوید علی نے کہا لیاقت بلڈرز کے پاس 50 لاکھ کا ٹینڈر تھا، 5 لاکھ کمیشن لے کر احمد ڈار کو پہنچائی، این اے 67 کی کل 28 یونین کونسلز ہیں، 4 میں، میں کام کرتا تھا، 24 یونین کونسلز کو خواجہ عمران دیکھتا تھا، خواجہ عمران 10، 15 یا 20 فیصد کمیشن لیتا تھا، اس کا مجھے علم نہیں۔