لاہور: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جمہوریت کو بچانے کا ایک ہی راستہ ہے جو سپریم کورٹ سے نکلے گا، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا جمہوریت کو بچانے کا ایک ہی راستہ ہے جو سپریم کورٹ سے نکلے گا، ثبوت بھی نکلیں گے اور نیب زدہ لوگوں کے تابوت بھی نکلیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی ملے گا، یہ سپریم کورٹ میں 1997 کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
جمھوریت کوبچانےکاایک ہی راستہ ہےجوسپریم کورٹ سےنکلےگاثبوت بھی نکلیں گےاور نیب زدہ لوگوں کے تابوت بھی نکلیں گےاور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی ملے گامنی لانڈرکےکنگ کابیٹابلاول اپنےنیب کےقانون ختم اورججزپرلاگوکرناچاہتےہیںIMFکی بڑی جیل نےغریب کوڈیتھ زون میں داخل کردیاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 27, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ملک انارکی اور سول نافرمانی کی طرف جارہا ہے، منی لانڈر کے کنگ کا بیٹا بلاول اپنے نیب کے قانون ختم اور ججز پر لاگو کرنا چاہتے ہیں، بجٹ خسارہ 62 کھرب تک پہنچ گیا ہے، آئی ایم ایف کی بڑی جیل نے غریب کو ڈیتھ زون میں داخل کردیا ہے، راجن پور کی پی ٹی آئی کی جیت سے پی ڈی ایم الیکشن سے مکمل بھاگ گئی ہے، ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔
عدلیہ پر حملوں کی وراثت گینگز آف فائیونےاگلی نسل میں منتقل کردی ہےمریم کےبعدبلاول نےبھی عدلیہ کوآنکھیں دیکھاناشروع کردی ہیں سپریم کورٹ پرحملےکی رات کی تاریکی میں سازشیں تیارہورہی ہیں سیاسی خواہشات پربینچ تشکیل نہیں پاتےسپریم کورٹ نےصرف الیکشن کی تاریخ دینی ہےفیصلہ عوام نےکرناہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 27, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کے حل کا الیکشن ہی واحد راستہ ہے جس سے پی ڈی ایم فراری ہے، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، عدلیہ پر حملوں کی وراثت گینگز آف فائیو نے اگلی نسل میں منتقل کردی ہے، مریم کے بعد بلاول نے بھی عدلیہ کو آنکھیں دیکھانا شروع کردی ہیں، سپریم کورٹ پر حملے کی رات کی تاریکی میں سازشیں تیار ہو رہی ہیں، سیاسی خواہشات پر بنچ تشکیل نہیں پاتے، سپریم کورٹ نے صرف الیکشن کی تاریخ دینی ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔