راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس نےدینی ہے اور خلاف ورزی پر کس نےجیل جانا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کرے، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر داخلہ، دفاع اور مریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ایپکس کمیٹی کہہ رہی ہےملک داخلی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتالیکن یہ نہیں بتارہی الیکشن کی تاریخ کس نےدینی ہے۔فل بینچ کامطالبہ کرتےہیں لیکن2ججزپراعتراض بھی کرتےہیں۔چچا کےبچت کا دعویٰ بھتیجی کے18رکنی شاہانہ سیکیورٹی سکواڈپرلاگونہیں13پارٹیاں الیکشن معاشی سیاسی استحکام سےفراری ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 25, 2023
انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کہہ رہی ہے ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن یہ نہیں بتا رہی الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے، فل بنچ کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن2 ججز پر اعتراض بھی کرتےہیں۔
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چچا کے بچت کا دعویٰ بھتیجی کے 18 رکنی شاہانہ سکیورٹی سکواڈ پر لاگو نہیں، 13 پارٹیاں الیکشن اور معاشی سیاسی استحکام سے فراری ہیں۔