پاک فوج کے شہید جوانوں عمران اللہ اور افضل خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Published On 28 February,2023 05:51 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں عمران اللہ اور افضل خان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ ان بدر گاہ مردان اور سرائے سر باجوڑ میں ادا کی گئی، دونوں شہداء شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، دو جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران، سپاہیوں، رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement