شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک

Published On 22 February,2023 09:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا، اہل علاقہ نے سکیورٹی فورسز کے ردعمل کو سراہا۔

Advertisement