راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے تاندہ ڈیم کوہاٹ میں ڈوبنے والی کشتی کے لاپتہ آخری طالب علم کی لاش نکال لی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈوبنے والے طلبہ کی لاشیں نکالنے کیلئے آپریشن 48 گھنٹے تک جاری رہا، آپریشن میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تمام 52 طلبا اور عملہ کو تلاش کر لیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایس ایس جی کی غوطہ خور ٹیموں، آرمی انجینئرز اور ریسکیو 1122 نے آپریشن کے دوران 5 طلبا کو زندہ نکالا۔