بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 دہشت گرد ہلاک

Published On 23 February,2023 08:24 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے بغیر کسی جانی نقصان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ 22 فروری کی شام کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 8 دہشت گرد مارے گئے، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور بارود برآمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان میں بھاری قربانیوں سے حاصل کیے گئے امن کو تباہ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، سکیورٹی فورسز نے وطن دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement