اوکاڑہ : ( دنیا نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک 18 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
اوکاڑہ میں طبروق اڈہ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آنے والے حادثے میں تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ( ڈی ایچ کیو ) ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 18 سالہ حسن علی کے نام سے ہوئی ہے۔