اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 4 سال سے پاکستانی معیشت کو اپنے ہاتھوں سے آگ لگانے والا آج تنقید کر رہا ہے، 2016 میں عمرانی منصوبے کا آغاز ملک کے خلاف سازش کی شروعات تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں آئینی و سیاسی عدم استحکام پیدا کیا، 6.2 فیصد پر ترقی کرتی معیشت کو زوال پذیر کیا، 3 فیصد مہنگائی کی شرح اور بے روزگاری میں اضافہ کیا۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 2, 2023
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں مالی سال14-2013 سے 18-2017 تک 5 برسوں پر محیط اقتصادی اشاریوں کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کے 19-2018 سے 22-2021 تک (چار برسوں) کے اقتصادی اشاریوں کا تقابلی جائزہ بھی شیئر کیا۔