محمد خان بھٹی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے

Published On 06 March,2023 04:44 pm

رحیم یارخان: (دنیا نیوز) عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے عدالت میں محمد خان بھٹی کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

وکیل منظور وڑائچ نے کہا کہ اینٹی کریشن میں جو ایف آئی آر ہوتی ہے اس کی پہلے تحقیقات ہوتی ہیں بعد میں ایف آئی آر درج کی جاتی ہے، محمد خان بھٹی کے خلاف ایف آئی آر سیاسی بنیاد پر درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں دہشتگردی دوبارہ آگئی، حکومت عمران کی گرفتاری کے پیچھے ہے، فواد چودھری

دوسری جانب محمد خان بھٹی اینٹی کرپشن کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اینٹی کرپشن کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق محمد خان بھٹی پر RYK شوگر ملز میں 25 کروڑ کی انویسٹمنٹ کا الزام ہے۔

عدالتی فیصلے کے متن کے مطابق محمد خان بھٹی نے اپنا سرکاری اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے کاروباری شراکت کی، ذرائع کے مطابق RYK شوگر ملز مخدوم خسرو بختیار اور ان کے بھائیوں کی ہے۔