کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

Published On 06 March,2023 06:36 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ 8 کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 165 رنز کا ہدف 20 اوور کی پانچویں بال پر پورا کیا، گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مارٹن گپٹل نے فتح گر اننگز کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 86 رنز بنائے، سرفراز احمد 29، محمد نواز 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اوپنر عمید یوسف 8، افتخار احمد 4، نجیب اللہ زدران 1، عمر اکمل 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کراچی کنگز کی جانب سے تبریز شمسی نے 2، جیمز فلر، محمد موسیٰ، عامر یامین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی، کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دیا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ایڈم روزنگٹن 69 رنز بنا کر نمایاں رہے، اختتامی اوورز میں عماد وسیم اور عامر یامین نے جارحانہ بیٹنگ کی۔

کراچی کنگز کو پہلی ہی گیند پر میتھیو ویڈ کی وکٹ کی صورت میں بڑا جھٹکا لگا تاہم ایڈم روزنگٹن نے شاندار بیٹن کی اور 45 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز بنا ڈالے، عماد وسیم نے 30 رنز بنائے، عامر یامین نے 11 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز بنا ڈالے۔

طیب طاہر 7، قاسم اکرم 8، شعیب ملک 13 اور جیمز فولر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے اور ایمل خان نے 2، 2 جبکہ محمد نواز اور نوین الحق نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز کی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی آخری پوزیشن ہے، کراچی کنگز پی ایس ایل میں اب تک صرف 2 میچز میں کامیاب ہو سکی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اب تک صرف ایک کامیابی مل سکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آج کے میچ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ول اسمیڈ، یاسر علی، اوڈین اسمتھ اور عمید آصف کی جگہ عمیر بن یوسف، مارٹن گپٹل، ڈیوین پریٹوریئس اور ایمل خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ
وکٹ کیپر، کپتان سرفراز احمد، عمیر یوسف، مارٹن گپٹل، محمد نواز، افتخار احمد، نجیب اللہ زدران، عمر اکمل، ڈیوین پریٹوریئس، نسیم شاہ، نوین الحق، ایمل خان۔

کراچی کنگز سکواڈ
کپتان عماد وسیم، وکٹ کیپر ایڈم روزنگٹن، میتھیو ویڈ، طیب طاہر، شعیب ملک، قاسم اکرم، جیمز فلر، عامر یامین، محمد عامر، تبریز شمسی، محمد موسیٰ۔
 

Advertisement