لاہور: (دنیا نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے کمی کے ساتھ 277 روپے 92 پیسے پر بند ہوا جبکہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 پر فروخت ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/GKVH94C1Cq pic.twitter.com/wPytmPfx4m
— SBP (@StateBank_Pak) March 6, 2023
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں 100 انڈیکس 97 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 434 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔