نادرا نے انڈین لڑکے کو شہریت دینے پر اعتراضات ہائیکورٹ میں جمع کروا دیے

Published On 08 March,2023 03:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے والے انڈین لڑکے کو شہریت دینے پر نادرا نے سندھ ہائیکورٹ میں اعتراضات جمع کروا دیے۔

 عدالت نے نادرا کے اعتراضات پر درخواست گزار کی وکیل سے جواب طلب کرلیا جس پر ایڈووکیٹ عذرا اقبال نے کہا کہ پاکستانی لڑکی نے انڈین لڑکے سے شادی کی، دونوں پاکستان میں مقیم ہیں۔

 عذرا اقبال کا کہنا تھا کہ انڈیا میں مسلمانوں کے رہنے کیلئے حالات سازگار نہیں، دونوں میاں بیوی کئی سال سے پاکستان میں ہیں اوران کے 2 بچے بھی ہیں، نادرا انڈین لڑکے رفیق کو پاکستانی شہریت نہیں دے رہا، نادرا کہتا ہے غیر ملکی مردوں کو پاکستانی شہریت نہیں مل سکتی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس پر مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔