کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے اور بقایا رقم سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے خرچ کرنے کی منظوری دے دی۔
کورونا وائرس فنڈ چیف سیکرٹری کے تحت 6 رکنی باڈی انتظام کر رہی تھی، 18 مارچ 2020ء سے 21 اپریل 2021ء تک کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کے 17 اجلاس ہوئے۔
کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں 3699 ملین روپے کی رقم آئی، فنڈ کے کل اخراجات کے بعد اس وقت اکاؤنٹ میں 35 ملین روپے سے زائد کی رقم موجود ہے۔