رحیم یار خان: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو کرپشن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا۔
عدالت نے محمد خان بھٹی کے وکلاء کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کی مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے محمد خان بھٹی کو جوڈیشل کر دیا، ایڈووکیٹ منظور وڑائچ نے کہا کہ محمد خان بھٹی پر کرپشن کا مقدمہ من گھڑت اور بے بنیاد تھا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد خان بھٹی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے
محمد خان بھٹی کے بھائی نے اس موقع پر کہا کہ عدالت نے ان کی بے گناہی پر مہر لگائی ہے، محمد خان بھٹی نے چودھری پرویز الہٰی اور چودھری مونس الہٰی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔