کراچی: (دنیا نیوز) روپے کی مسلسل بے قدری جاری، انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی رہی۔
3 روپے 18 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 30 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 284 روپے کی سطح پر فروخت ہوتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ رواں ہفتے بھی نہ ہونے کا امکان
پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 226 پوائنٹس اضافہ ہوا، کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 585 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
— SBP (@StateBank_Pak) March 9, 2023
آج سٹاک مارکیٹ میں 6 ارب 49 کروڑ 2 لاکھ 23 ہزار 179 روپے کے 11 کروڑ 39 لاکھ 52 ہزار 877 شیئرز کا کاروبار ہوا۔