اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جے آئی ٹی ممبران سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
واضح رہے معروف صحافی ارشد شریف کو گزشتہ سال 24 اکتوبر کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد وفاقی حکومت نے اس قتل کی تحقیقات کیلئے ٹیم بنا کر کینیا بھیجی تھی۔
خصوصی تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے کینیا سے ارشد شریف کے قتل کے شواہد جمع کیے تھے جو بعد ازاں سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے۔