لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں فواد چودھری کے عدلیہ کیخلاف مبینہ بیان پر کارروائی کی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری نے عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی، لہٰذا رہنما پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
جسٹس شجاعت علی خان نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی تاہم درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
عدالت نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔