لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ لے کر کوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
پولیس ٹیم میں ایس پی ندیم ، ڈی ایس پی عبدالستار، سب انسپکٹر اور دیگر 2 اہلکار شامل ہیں، عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کوئٹہ پولیس کی معاونت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: زمان پارک ہنگامہ آرائی، ڈی ایس پی رائیونڈ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
خیال رہے کہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے، عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کہتا ہے عمران خان کو راستے سے ہٹایا جائے: چیئرمین پی ٹی آئی
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی دائرکر رکھی ہے۔