شیخوپورہ: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بزدل ترین لیڈر ہے وہ آئندہ کبھی وزیراعظم نہیں بنے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا تنویر نے کہا کہ عمران خان کی اصلیت کا عوام کو پتا چل چکا ہے، عمران خان نے پاکستان کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بزدل ترین لیڈر ہے، جو چارپائی کے نیچے چھپ جائے وہ بہادر نہیں ہو سکتا، پی ٹی آئی کی عورتیں اس کی حفاظت کیلئے کھڑی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر دو مہینے بعد الیکشن نہیں ہو سکتا، عمران خان حکومت جانے کے بعد پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے، عارف علوی صدر پاکستان کے بجائے پی ٹی آئی کا ورکر بنا ہوا ہے۔