کراچی : آتشزدگی کے باعث 150 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں، 3 افراد زخمی

Published On 14 March,2023 03:50 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے ملیر 15 نمبر کی جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے باعث 150 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں جبکہ آگ سے جھلس کر خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث 150 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں جبکہ آگ سے خاتون سمیت تین افراد بھی جھلس کر زخمی ہوئےہیں جنہبں  طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جھونپڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے حصہ لیا۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ جھونپڑیوں میں رہائش پزیر افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے اور آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

Advertisement