لاہور: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو لوگ ان کو نہیں چھوڑیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی بقا الیکشن میں ہے، اگر ملک میں افراتفری پھیلتی گئی تو نقصان ہو گا، سازش کے تحت ان کو اقتدار میں لایا گیا ہے، عمران خان کو کچھ ہوا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے کچھ لوگوں کے نام لکھ کر دیئے ہوئے ہیں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے، عمران خان اور اداروں کا بھی فرض ہے سب لوگ مل بیٹھیں اور الیکشن کرائے جائیں۔