عمران خان نے اپنی گرفتاری کی صورت میں پارٹی معاملات چلانے کی کمیٹی بنا دی

Published On 14 March,2023 08:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گرفتاری کی صورت میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے متبادل بندوبست کردیا۔

سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کی صورت میں 6 رکنی ایمرجنسی کمیٹی بنائی گئی ہے جو پارٹی کے معاملات دیکھے گی، عمران خان نے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے کچھ ہوتا ہے تو بدترین غلامی کو کبھی قبول نہیں کرنا: عمران خان کا پیغام

ایمرجنسی کمیٹی میں وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی، سینیٹر سیف اللہ خان نیازی، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر اعجاز چودھری، سابق وفاقی وزراء مراد سعید اور علی امین گنڈاپور شامل ہیں۔
 

Advertisement