گرفتاری سے بچا نہیں جا سکتا، آج نہیں تو کل ہونی ہے، عطا تارڑ

Published On 15 March,2023 05:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ گرفتاری سے بچا نہیں جا سکتا آج نہیں تو کل ہونی ہے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ رنگ لیڈر نے اپنے پاس گیس ماسک بھی رکھا ہوا ہے، ہم نہیں چاہتے کوئی جانی نقصان ہو، پٹرول بم، غلیل چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیشہ کہا کسی سیاسی لیڈرکوگرفتارنہیں کرنا چاہئے، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں، عمران خان نے تحائف کو توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا، بلیک مارکیٹ میں بیچے، تحائف لے کر فرح گوگی بیرون ملک جاتی تھی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی گرفتاری سے ڈرتا ہے، پولیس افسران پر حملے کیے گئے، حملوں میں گلگت بلتستان سے آئی پولیس کا بھی ایک کردار ہے، وفاقی حکومت نے آئی جی گلگت بلتستان کا تبادلہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز نے لاہور کے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے پاس کسی قسم کا اسلحہ موجود نہیں تھا، ملزم اپنے لیے خصوصی رعایت چاہتا ہے، آج کے بعد کوئی دہشت گرد، ڈاکو کسی اریسٹ وارنٹ کو نہیں مانے گا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی آڈیو سامنے آئی ہے، ان کی خواہش ہے ملک میں خون خرابہ ہو، آڈیو کے بعد عیاں ہو گیا ان کا خون خرابے کا ارادہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زمان پارک کا گیدڑ عورتوں بچوں کو ڈھال بنائے بیٹھا ہے: مریم نواز

انہوں نے کہا کہ اس کے دو ہی کام ہیں یا دائرہ کار چیلنج یا اسٹے آرڈر لے لیتا ہے، فرح گوگی کو واپس لانے کے لیے کارروائی شروع ہو چکی ہے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی ایک ایک پائی ادا کرنا ہو گی۔