اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی وجہ سے ایگزیکٹو کو تو پرابلم ہے اب قانون سازوں کو بھی ہے۔
سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اپنے صوبے کی طرف سے سینیٹ کے پچاس سال پورے ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ذوالفقار علی بھٹو نے صوبوں کے درمیان توازن پیدا کرنے کیلئے سینیٹ جیسا فورم بنایا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں آئین دیا، ہم ملک کو بہتری کی طرف لے جائیں گے، مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب قانون سازی میں مداخلت ہو، اسمبلی نے قانون بنایا عدالت نے اس کا نام تبدیل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا، ہم نہیں کریں گے چاہے توہین عدالت ہو جائے۔
انہوں نے کہا وفاق اور صوبوں کے درمیان بڑھی خوبصورتی سے تعلق کو بتایا گیا ہے، صوبوں کو اختیار دیا جائے کے وہ اپنا کیس سینیٹ میں پیش کریں، سینیٹ میں صوبوں کی مساوی نمائندگی ہے، قانون میں ایسی ترمیم کر دی جائے، کیوں کہ پچاس سال گزر گئے ہمیں آگے دیکھنا ہوگا۔