لاہور: (دنیا نیوز) جیل سے رہائی کے بعد پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
عمران خان نے میاں عباد فاروق کو جیل سے رہائی اور پارٹی کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے پر شاباش دی، عمران خان نے میاں عباد فاروق کو جیل بھرو تحریک کا "لاہوری ٹائیگر" قرار دے دیا۔
عمران خان نے کہا کہ پارٹی کے نوجوان تحریک انصاف کا ہر اول دستہ ہیں، پارٹی میں محنت کرنے والے نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا۔
— میاں عبادفاروق (@FarooqAbbad) March 16, 2023
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ظلم اور جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، تحریک انصاف کی مقبولیت سے امپورٹڈ حکومت گھبرائی ہوئی ہے۔