لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کا اعلیٰ سطحی وفد آئی جی پنجاب سے ملاقات کیلئے روانہ ہوگیا۔
تحریک انصاف کے وفد میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور سینئر نائب صدر فواد چودھری شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور سینیٹر اعظم سواتی بھی آئی جی پنجاب سے ملاقات کرنے والے وفد میں شامل ہیں، وفد لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات پر آئی جی پنجاب سے ملاقات کرے گا۔