لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پولیس نے ان کو شادمان انڈر پاس پر روکا تھا، پارٹی ورکرز نے موقع پر پہنچ کر بیریئرز ہٹا دیے جس کے بعد پولیس وہاں سے چلی گئی۔
اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پولیس نے مجھے شادمان انڈر پاس پر روکا، مرد پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ایک خاتون پولیس اہلکار نے گرفتاری دینے کا کہا، خاتون اہلکار نے کہا کہ آپ میری ماؤں جیسی ہیں، گاڑی سے نیچے اتر آئیں۔
— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) March 16, 2023
انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس سے پوچھا کہ ان کا تعلق کس پولیس سٹیشن سے ہے، پولیس اہلکاروں سے جرم کی نوعیت پوچھی اور وارنٹ گرفتاری مانگا جس پر انہوں نے جواب نہیں دیا، میں نے گاڑی کو لاک کر کے پارٹی قائدین کو صورت حال سے آگاہ کیا۔
— PTI North Punjab (@PtiNorthPunjab) March 16, 2023
پولیس اہلکار پارٹی ورکرز کے آنے پر موقع سے چلے گئے، اب میں کلینک پہنچ گئی ہوں، میں پولیس کے اس اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گی۔
— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) March 16, 2023
واقعہ سے متعلق سی سی پی او لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار نہیں کر رہی نہ ہی گرفتاری کا کوئی پلان ہے، یاسمین راشد کی گرفتاری سے متعلق خبریں جھوٹ ہیں۔