لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسہ کے معاملہ پر ضلعی انتظامیہ نے بھی جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، اس ضمن میں باضابطہ لیٹر جاری کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی، ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت کو تحریری طور پر درخواست مسترد ہونے سے آگاہ کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے تحریک انصاف پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں حماد اظہر کو بھجوایا جانے والا خط سامنے آگیا، خط میں لکھا گیا ہے کہ شہر کے حالات ایسے نہیں کہ جلسہ کی اجازت دی جائے۔