اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری نے کہا ہے کہ نگران حکومت پی ڈی ایم کی بی ٹیم بن کر اس وقت تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا آغاز کر چکی ہے۔
زلفی بخاری نے کہا کہ امکان ہے کہ آج رات ایک مرتبہ پھر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ تمام کارکن زمان پارک پہنچیں، ہمیں کسی صورت یہ محاذ خالی نہیں چھوڑنا چاہئے۔