لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز نے کہا کہ ریاست اگرعمران خان کو پکڑنا چاہے توپانچ منٹ کا کام نہیں، فرق یہ ہےریاست نہیں چاہتی کوئی خون خرابہ ہو۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بگڑا ہوا بچہ ریاست پرپوری قوت سےشدت سےحملہ آورہے اور یہ آج سے نہیں 2014سےہورہا ہے، یہ وہی لوگ ہےجنہوں نےسپریم کورٹ کےسامنےگندے کپڑے لٹکائےتھے۔
مریم نواز نے کہا کہ زمان پارک میں دیکھےجانےوالےمناظرکبھی نہیں دیکھے، پنجاب پولیس پر جس طرح حملہ کیا گیا یہ ریاست کےخلاف کھلے عام بغاوت ہے،رحیم یارخان کچے کےعلاقے اورزمان پارک میں جو کچھ ہورہا ہے اس میں کوئی فرق نہیں، کچےکےعلاقے والےبھی پوری قوت کےساتھ پولیس پرحملہ کرتےہیں۔
عمران خان خواتین اوربچوں کواستعمال کررہا ہے، ریاست بیک فٹ پراس لیےہےخون خرابہ نہیں چاہتی، اب ریاست کواداروں کےساتھ سرجوڑکربیٹھ کراس کی جماعت کوایک کالعدم جماعت کےطورپرڈیل کیا جانا چاہیے، اگریہ نہیں ہوتا تواس حکومت پربہت بڑا سوال کھڑا ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ زمان پارک میں دہشت گرد چھپے ہوئےہیں جن کی تصاویربھی دیکھی ہے، عوام کی حفاظت کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے، تحریک انصاف معصوم لوگوں کواستعمال کررہی ہے، ایسےلیڈرکوشرم آنی چاہیے جوخود چھپ کربیٹھا ہے،اگرمیرا والد ایسا ہوتا تومیرے لیے شرم کی بات ہے، لیڈرتوفرنٹ پرآکرلیڈ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی نہیں عسکری جماعت ہے جو غیرملکیوں کےتعاون سےخانہ جنگی کا ایجنڈا لیکرچل رہےہیں، ایک شخص نےقانون کوجوتی کےنیچے رکھا ہوا ہے، آج بھی اس کےوارنٹ معطل ہوگئےہیں، کیا یہی سہولت نوازشریف اورباقی جماعتوں کوحاصل ہےتفریق کیوں ہے۔
مریم نواز نے الزام لگایا کہ زمان پارک میں حفاظتی تحویل میں چھپ کر بیٹھا شخص کالعدم تنظیموں اور گلگت بلتستان کے وسائل کو استعمال کررہاہے، گلگت بلتستان کی پولیس کوپنجاب پولیس کےسامنےکھڑا کرنا ایک صوبے کودوسرے صوبےسےلڑانے کی سازش ہے، آج بھی کہتی ہوں ابھی اس کوگرفتارنہ کیا جائے، جب اس کےمقدمات کا فیصلہ ہوجائےتب اسے گرفتارکیا جائے،پہلے اس سےپیش ہونے کی انڈرٹیکنگ لی جائے۔
انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کےبیان کا پاکستانیوں نےبرا منایا ہے، آج امریکا سےہاتھ جوڑکرمعافی مانگ رہا ہے، جب اس کےدورمیں اپوزیشن کےخلاف انتقامی کارروائی ہورہی تھی تب زلمےخلیل زاد کونظرنہیں آیا،میں بھی عدالت گئی لیکن قانون کا مذاق نہیں اڑایا،عمران خان کس کوبیوقوف بنارہا ہے، ٹیریان وائٹ،فارن فنڈنگ کیس جھوٹا نہیں تاخیری حربےاستعمال کررہا ہے، توشہ خانہ والا کیس اگرجھوٹا ہےتوعدالت کوبتاؤجھوٹا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ حیرت ہےآج ابرارالحق نےکہا ہمارے لوگ خودکش حملہ آوربن گئےہیں، اپنے تمہارے بچےلندن میں گلچھڑیاں اڑا رہےہیں اور پاکستانی بچوں کوکہتے ہوپولیس کےجوانوں پرحملہ کرو۔
بیانیہ یہ نہیں ہوتا اقتدارمیں ہو تو تعریفیں جب باجوہ چلے گئے تو کورٹ مارشل کی بات کرنا بزدل کی نشانی ہے، کیا عمران کوآرمی چیف نےکہا تھا بنکرمیں بیٹھ کرچھپ جاؤ،م یہ کوئی سیاسی انتقام نہیں عدالت بلارہی ہےپیش ہوجاؤ،غیرجمہوری لوگوں کا حساب کتاب ہونا چاہیے، اگروہ احتساب سےبھاگے توانہیں پکڑکرعدالتوں میں پیش کیا جائے۔
موجودہ مہنگائی پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی کا ذمہ دارآئی ایم ایف سےمعاہدہ کرنےوالا شخص ہے، مہنگائی کا ہمیں احساس ہے، ہم نےابھی الیکشن میں بھی جانا ہے اوراحساس ہے، پاکستان کی ہربیماری کی جڑعمران خان ہے، پاکستان کوبیرونی نہیں اندرونی تھیرٹ ہے،مشکلات کےسارے تانے،بانےعمران سےملتےہیں۔