اسلام آباد: (دنیانیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونےجا رہاہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرحلہ وار ٹوئٹس میں موجودہ حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری خارجہ کادورہ چین بہت اہم ہے ، وزیرخارجہ کوجانا چاہیےتھا، بلی تھیلےسےباہرآگئی ہے ، دیوالیہ ریاست کوکیا اور یہ کہتےہیں سیاست داؤپرلگادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کا پہلا اصول عوام ہے اورعوام کو حکومت نےتباہ و بربادکردیاہے، عوام قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی۔
6ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں مل رہی،یہIMFسےخاک معاہدہ کرینگے۔50فیصد مہنگائی بڑھادی ہےاسحاق ڈارکی حساس تقریرکوقوم کےسامنےرکھاجائےبھوکےمرجائیں گےقومی اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گےانکےریلیف دینےکانام عوام کوتکلیف دیناہےآپ سات سمندرپارخیرات کےلیےجارہےہیں اورتبدیلی آپکےپڑوس میں آگئی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 18, 2023
شیخ رشید نے ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ50فیصد مہنگائی بڑھادی ہے، 6ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں مل رہی ، یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کرینگے، اسحاق ڈارکی حساس تقریرکوقوم کےسامنےرکھاجائے، بھوکےمرجائیں گے لیکن قومی اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس حکومت کے ریلیف دینےکا نام دراصل عوام کوتکلیف دیناہے، آپ سات سمندرپارخیرات کےلیےجارہےہیں اورتبدیلی آپ کے پڑوس میں آگئی ہے۔