اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک میں ہونے والی گفتگو کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک میں بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظرعام پر آگئی
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص خواتین کو پر زور مذمت کرنی چاہیے، اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں یہ منفی سوچ روک سکتی ہے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور PTI وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک میں بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے۔خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص خواتین کو پر زور مذمت کرنی چاہیے۔ اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں یہ منفی سوچ روک سکتی ہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 20, 2023