لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ ریاست کیخلاف کھل کر سامنے آچکے، انجام کو پہنچائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے، افسران کیخلاف جھوٹ بول کرعوام کو اکسانا جرم ہے۔
فرض شناس افسران اور پولیس کے خلاف دہشت پھیلانا اور عوام کو بھڑکانا جرم ہیں، اس جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آچکے ہیں، انجام کو پہنچائیں گے۔
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) March 20, 2023
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف پروپیگنڈے پر آپریشن کلین اپ کریں گے، اس جرم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی، معاملہ قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ٹوئٹر پیغام میں اسلام آباد پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اسلام آباد پولیس نے بھی جوابی ٹویٹ میں پولیس افسران کو ہدف تنقید بنانے کی مذمت کی تھی۔