نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ اشارے مل رہے ہیں پاکستانی پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل کرنے کا کہہ سکتی ہے،عمران کیخلاف کارروائی ہوئی تو دنیا پاکستان کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لے گی۔
امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے عمران خان کو ریاست کا اولین دشمن قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے اقدامات پاکستان کے سیاسی، معاشی اور سکیورٹی بحران کو گہرا کر دیں گے۔
The government appears to have decided to set up Imran Khan as Enemy No 1 of the State. Such steps will only deepen Pakistan s triple crises: political, economic, and security. Already, some countries have suspended planned investments.
— Zalmay Khalilzad (@realZalmayMK) March 21, 2023
زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ پہلے ہی کچھ ممالک طے شدہ سرمایہ کاری منصوبے معطل کر چکے ہیں، آئی ایم ایف سپورٹ اب تک مشکوک ہے، ایسے اقدامات کیے گئے تو پاکستان کی بین الاقوامی سپورٹ کم ہو جائے گی۔
امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے مزید کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے سیاسی افراتفری اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔