لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں عام انتخابات ملتوی کرنے کے حکم پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا ردعمل سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئین اور سپریم کورٹ عملاً ختم کر دی گئی ہے، پاکستان اب سر زمین بے آئین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ نے آج جیسی تقریر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دن بھی کی تھی: فواد چودھری
واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل کو پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیا، نئے حکم نامے کے مطابق پنجاب میں اب انتخابات کیلئے پولنگ 8 اکتوبر کو ہو گی۔
آئین اور سپریم کورٹ عملاً ختم کر دی گئ ہے، پاکستان اب سر زمیں بے آئین ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 22, 2023