اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ پر سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار دوسرے صوبوں میں ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔
وزارت داخلہ کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور گورنر جہاں بھی جائیں گے متعلقہ صوبہ سکیورٹی فراہم کرے گا، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ بھجوا دیا۔
گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان پر سکیورٹی دوسرے صوبوں میں لے جانے پر پابندی#DunyaUpdates #DunyaNews #Dunyavideos pic.twitter.com/ArDbhF2cdY
— Dunya News (@DunyaNews) March 25, 2023
وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایت جاری کر دی، جی بی پولیس پر لاہور زمان پارک میں پنجاب پولیس سے مزاحمت کی انکوائری ہوئی تھی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جوڈیشل کمپلیکس سے شبلی فراز کو پروٹوکول کے ہمراہ لینے بھی آئے۔