اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے وزیراعظم شہبازشریف کے صدر مملکت کو لکھے گئے جوابی خط پر ردعمل کا اظہار کیاہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے اپنے خط میں شہباز شریف کو آئین پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ظاہر ہے یہ بات ان کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز ہی نظر آئیگی۔
صدر مملکت نے اپنے خط میں شہباز شریف کو آئین پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ظاہر ہے یہ بات ان کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز ہی نظر آئیگی۔ اگر صدر کے اسمبلی توڑنے اور نئے الیکشن میں جانے کا اقدام پر عمل ہوتا آج ملک اس آئینی،سیاسی اور معاشی گرداب میں نہ ہوتا اور ہم مستحکم جمہوریت ہوتے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 26, 2023
انہوں نے کہا کہ اگر صدر مملکت کے اسمبلی توڑنے اور نئے الیکشن میں جانے کے اقدام پر عمل ہوتا تو آج ملک اس آئینی،سیاسی اور معاشی گرداب میں پھنسا نہ ہوتا اور ہم ایک مستحکم جمہوریت ہوتے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر عارف علوی کو 5 صفحات اور 7 نکات پر مشتمل جوابی خط لکھا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم نے صدر مملکت کے خط کو پی ٹی آئی کی پریس ریلیز قرار دیدیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے خط کو یک طرفہ اور حکومت مخالف قرار دیا اور خط میں کہا ہے کہ آپ کا خط صدر کے آئینی منصب کا آئینہ دار نہیں، یہ تحریکِ انصاف کا پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے۔
یاد رہے کہ صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کو 24 مارچ کو خط لکھا تھا۔