راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے نہیں، ملک کا خرانہ لوٹ کر باہر جانے والوں کے خلاف ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اصل خوف عمران خان کی مقبولیت ہے، باقی سب بہانے ہیں، انگریز نے 1940 میں مینار پاکستان پر پابندی نہیں لگائی ان کے ایجنٹوں نے نہ صرف کنٹینر لگائے بلکہ سارے راستے سیل کر دیئے، اس کے باوجود میلوں سفر کر کے لوگ جلسہ گاہ پہنچے۔
انگریزنے1940میں مینارپاکستان پرپابندی نہیں لگائی اُنکےایجنٹوں نےنہ صرف کینٹینرلگائےبلکہ سارےراستےسیل کردیےاسکےباوجود میلوں سفرکرکےلوگ جلسہ گاہ پہنچے ہماری لڑائی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سےنہیں ملک کاخزانہ لوٹ کرملک سےباہرلےکرجانےوالوں کےخلاف ہےآٹےکےلیےغریب میں زندگی موت کی لائن لگی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 26, 2023
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ادھار تیل کی سہولت 8 ماہ میں ہی ختم کر دی ہے، یو اے ای منہ نہیں لگا رہا، شدید معاشی بحران دروازے پر آگیا ہے، جو یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم سب ٹھیک کر لیں گے وہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک نے آئین کے ساتھ چلنا ہے یا بدمعاشوں کے ساتھ، اس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے، کل سپریم کورٹ پیش ہوں گا، آئی ایم ایف تو کیا جنیوا ڈونر کانفرنس سے بھی کچھ نہیں مل رہا، آٹے کے لیے زندگی موت کی لائن لگی ہوئی ہے۔
سعودی عرب نےادھارتیل کی سہولت8ماہ میں ہی ختم کردی ہےUAE منہ نہیں لگارہاشدیدمعاشی بحران دروازےپرآگیاہےجویہ سوچ رہےہیں کہ ہم سب ٹھیک کرلیں گےوہ خانہ جنگی کی طرف ملک کولےکرجارہےہیں ملک نےآئین کےساتھ چلناہےیابدمعاشوں کےساتھ اسکا فیصلہ سپریم کورٹ نےکرناہےکل میں سپریم کورٹ پیش ہوں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 26, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ جو کشمیر کی جدوجہد آزادی سے نا آشنا ہیں انہوں نے گلگت بلتستان کی پولیس پر صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی، مینار پاکستان کا جلسہ ناکام کرنے کے لئے تھریٹ الرٹ جاری کیا انٹرنیٹ بند اور گرفتاریاں کیں۔