راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل یا اس کی پارٹی کو کالعدم قرار دینا آسان نہیں ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ساری منصوبہ بندی عمران خان کو دیوار سے لگانے کیلئے ہو رہی ہے لیکن یہ دیوار پی ڈی ایم پر ہی گرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم الیکشن التوا کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے، شیخ رشید احمد
انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی تنہا ہوچکا ہے، روپے کی قدر کم ترین سطح پر آ چکی، معاشی مشکلات میں خوفناک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ آئی ایم ایف اور غیر ملکی امداد دونوں دور ہیں، آج مشترکہ اجلاس میں حکومت اپنے سے بڑی قرار داد لائے گی تو مزید اضطراب اور تشویش میں مبتلا ہو جائے گی کیونکہ وہ عوام میں جانے کے قابل نہیں رہی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 22, 2023
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 25 مارچ ہفتے کی رات نماز تراویح کے بعد مینار پاکستان لاہور میں جلسہ ہوگا، آخری فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس ہے، الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ہوں گے ، ملک کی بقا الیکشن میں ہے۔