راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 2 اسمبلیاں اس لیے تحلیل کی تھیں کہ 90 روز میں انتخابات ہوں گے، ایک ہفتے میں قبضہ گروپ پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، ورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ سوموار تک الیکشن کمیشن کے آئینی بحران کے فیصلے کا پتا لگ جائے گا، ن لیگ کی 8 اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام ان سے سیاسی انتقام لیں گے، آج 3:30بجےزمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کروں گا۔
2اسمبلیاں اس لیےتحلیل کی تھیں کہ90روزمیں انتخاب ہوں گےایک ہفتےمیں قبضہ گروپ پرآرٹیکل6لگناچاہیےورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتاہےسوموار تک الیکشن کمیشن کے آئینی بحران کے فیصلے کا پتا لگ جائے گا نون لیگ کی8اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام اُن سے سیاسی انتقام لےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 24, 2023
انہوں نے کہا کہ حکمران ایک طرف عمران خان سے گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ چاہتے ہیں، دوسری طرف گرفتاریاں اور مینار پاکستان جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، ان کا مسئلہ اب آئی ایم ایف ہے نہ غریب کی بھوک ہے، عمران خان کے کلین سویپ کا خوف ہے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بڑی عدالتی جنگ شروع ہونے جا رہی ہے، آر یا پار ہو جائے گا، ان کا مسئلہ نہ سکیورٹی ہے نہ پیسے ہیں، اپریل میں الیکشن نہیں ہوسکتے تو اکتوبر میں پیسے کہاں سے آئیں گے، پہلے ملک معاشی، سیاسی اور اقتصادی طور پر تباہ ہوتے ہیں، اس کے بعد ٹوٹ جاتے ہیں۔
آج3:30بجےزمان پارک میں عمران خان سےملاقات کروں گاایک طرف عمران خان سےگرینڈسیاسی ڈئیلاگ چاہتےہیں دوسری طرف گرفتاریاں اورمینار پاکستان جلسےمیں رکاوٹیں ڈال رہےہیں ان کامسئلہ ابIMFہےنہ غریب کی بھوک ہےعمران خان کےکلین سویپ کاخوف ہےبڑی عدالتی جنگ شروع ہونےجارہی ہےآر یا پار ہوجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 24, 2023
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایسے اناڑیوں کو کھلاڑی بنا کر بٹھا دیا ہے، جن کو گھر والے نہیں جانتے، تمام سیاسی عیاشیوں کے لیے پیسے ہیں، الیکشن کے لیے پیسے نہیں ہیں۔