راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن شیڈول ملتوی ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو از خود نوٹس لینے کیلئے خط لکھ دیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے خط سپریم کورٹ آف پاکستان کو ارسال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کر دیا، شیخ رشید
خط کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے کر آئین اور سپریم کورٹ کی خلاف ورزی کی، الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ نے آئینی مدت میں انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن بروقت الیکشن کا انعقاد نہ کروا کر توہین عدالت کا مرتکب ہوا، خط میں آئین کی خلاف ورزی کے معاملے پر فوری از خود نوٹس کی استدعا کی گئی ہے۔