لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے کی کامیابی پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ لاہور کو بند کرنے اور ہمارے 2 ہزار کارکنوں کو گرفتار کرنے کے باوجود لاہور کے لوگ مینار پاکستان جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے بڑی تعداد میں آئے۔
Despite cabal of crooks locking down Lahore (see map) & arresting 2000 of our workers, people of Lahore came in huge numbers to make our 6th Minar-i-Pakistan jalsa a great success. I want to especially thank my Lahorites for not letting me down yet again. Proud of you. pic.twitter.com/rrRiRx5uSl
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 26, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ خاص طور پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مایوس نہیں کیا، آپ پر فخر ہے۔