پشاور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نگران وزراء، مشیر اور معاونین کی شاہ خرچیوں کا نوٹس لے لیا۔
62 گاڑیاں 17 نگران وزراء کے زیر استعمال ہونے کا معاملہ سامنے آنے پر نگران وزیراعلیٰ نے زائد گاڑیوں کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے وزراء کو گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔
نگران وزرا کے مطابق تمام گاڑیاں ہمارے زیر استعمال نہیں، گاڑیاں ہمارے ناموں پر ایشو ہوئی ہیں لیکن یہ سٹاف کے زیر استعمال ہیں۔