لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی نگران حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک غریب مار پارٹی ہے جس سے غریب کا چولہا جلتا برداشت نہیں ہوتا۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان نگران پنجاب حکومت نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی عدم دستیابی کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت عوام کو گمراہ کرنے سے باز رہے، مفت آٹا براہ راست غریب کو ریلیف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی جھوٹ کی دکان چلانے کیلئے عوامی فلاح کے منصوبوں کو نشانہ بنا رہی ہے، سیاسی پوائنٹ سکورنگ بند کریں، مفت آٹے کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔
ترجمان نگران حکومت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی جگہ سے آٹے کی قلت کی اطلاعات نہیں ہیں، عوام کسی شکایت کی صورت میں ہمیں اطلاع دیں۔