شرقپور شریف: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ میں نے اسمبلی فلور پر عمران خان کے متعلق حقائق بیان کئے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 3 مخصوص جج ہیں جو سیاسی فیصلے کرتے ہیں، الیکشن کا فیصلہ فل کورٹ کو کرنا چاہیے جس کو ساری قوم تسلیم کرے، اگر 3 جج فیصلہ کریں گے تو انتشار رہے گا، ہم تین ججز کے بینچ کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، صدر علوی عمران خان کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا پارلیمنٹ نے جو بل پاس کیا ہے صدر اگر دستخط نہیں کرے گا تو 20 دن بعد قانون بن جائے گا، تمام سیاسی جماعتوں کی سوچ ہے کہ جنرل الیکشن ایک وقت میں ہونے چاہئیں، وزیر اعظم کے مفت آٹا فراہم کرنے کے فیصلے سے کروڑوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں، عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر مارتا ہے۔