پارٹی رجسٹریشن منسوخی اب صرف فارن فنڈڈ جماعت کی ہونی چاہیے، طلال چودھری

Published On 02 April,2023 03:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخی اب صرف دہشت گرد فارن فنڈڈ جماعت کی ہونی چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما طلال چودھری نے کہا کہ نااہل اب ایک ہی وزیراعظم ہوگا اور وہ بھی اپنی بیٹی کو چھپانے اور نہ اپنانے کی وجہ سے، ملک کی تاریخ میں گھڑی چوری اور فارن ایجنٹ وزیراعظم نااہل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا (ن) لیگ کی پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس پر غور

انہوں نے کہا کہ بیٹی چھپانے کی ملک کی تاریخ میں مثال ہے اور نہ ہوگی، اپنی بیٹی کو نہ اپنانا انسانیت کی توہین ہے، پارٹی رجسٹریشن منسوخی پولیس پر پٹرول بم پھینکنے والی دہشت گرد جماعت کی ہونی چاہیے۔