بھوآنہ: دو موٹرسائیکلوں اور ڈمپر میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق

Published On 04 April,2023 10:35 pm

بھوآنہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار دو موٹرسائیکل تصادم کے بعد ڈمپر سے جاٹکرائے ،حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ زیر تعمیر مین جھنگ چنیوٹ روڑ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل دوران کراسنگ آپس میں ٹکرا کر ڈمپر سے جا ٹکرائے، حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 16 سالہ حسن اور 17 سالہ احمد شیخ کے نام سے ہوئی ہے، زخمی و جاں بحق کوافراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔